فہرست عنوانات
- انکم ٹیکس کے لیے رجسٹریشن
- ٹیکس گزاروں کی رجسٹریشن کے متعلق بنیادی معلومات
- رجسٹریشن سے پہلے درکار معلومات
- رجسٹریشن کا طریقہ کار
- انکم ٹیکس رجسٹریشن میں تبدیلی
- انکم ٹیکس رجسٹریشن کی تنسیخ
- رجسٹریشن کی تفصیلات میں تبدیلی
انکم ٹیکس رجسٹریشن میں تبدیلی
رجسٹریشن کے دوران استعمال ہونے والی دستاویزات، معلومات یا ڈیٹا میں کسی تبدیلی یا غلطی کی صورت میں انکم ٹیکس رجسٹریشن میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
کسی بھی شخص کو رجسٹریشن میں تبدیلی کے لیے IRIS میں متعلقہ حصوں کو تبدیل کرنے کے لیےتبدیلی کا فارم جمع کروانا ہو گا۔ کمشنر تبدیلی کے فارم کا جائزہ اور درکار معلومات کے حصول کے بعد تبدیلی کی اجازت دے گا یا اسے مسترد کر دے گا۔
تبدیلی کے بارے میں فیصلے کے 30 دن کے اندر اندر چیف کمشنر کے سامنے پیش ہونے کی درخواست دی جا سکتی ہے۔ چیف کمشنر پیشی کے موقع پر دی گئی درخواست کے اہم نکات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گا۔